غزہ :حملے جاری ،42شہید ، امریکا میں حماس سربراہ پر مقدمہ

غزہ :حملے جاری ،42شہید ، امریکا میں حماس سربراہ پر مقدمہ

غزہ ،یرو شلم (اے ایف پی)غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ،24گھنٹے میں مزید 42افراد شہید ،100سے زائد زخمی ہو گئے ۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے فوج کو مغربی کنارے میں فلسطینیوں کیخلاف مکمل طاقت استعمال کرنیکا حکم دے دیا ۔انہوں نے  

کہا مغربی کنارے سے اسرائیل دشمن تنظیموں کو ختم کر رہے ہیں،ہتھیار ڈالتے ہیں تو انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے ، اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر ہم گھاس کاٹ رہے ہیں لیکن وہ وقت آئے گا جب ہم جڑوں کو بھی اکھاڑ پھینکیں گے ۔ادھر میٹا کے اوور سائیٹ بورڈ نے فیصلہ دیا ہے کہ ’’دریا سے سمندر تک‘‘ کے جملے کا استعمال کمپنی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی نہیں ۔ بورڈ نے کہا کہ یہ نعرہ نفرت انگیز تقریر، تشدد اور اشتعال نہیں پھیلاتا ، نعرے کا مقصد فلسطین سے اظہار یکجہتی ہے ۔امریکا نے وفاقی عدالت میں حماس رہنماؤں کیخلاف فوجداری مقدمہ دائر کر دیا۔رپورٹ کے مطابق سربراہ حماس یحیی السنوار اور دیگر 5 رہنماؤں پر 7 اکتوبر 2024 کو اسرائیل پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ و دیگر3 شہید رہنماؤں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے کہا ہے کہ غزہ میں جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی پر غور کرینگے ۔وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک کم ازکم 40ہزار861فلسطینی شہید ،94ہزار 398زخمی ہو چکے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں