مودی کی سنگاپور آمد، اپنے استقبال میں خود ڈھول بجانا شروع کردیا

مودی کی سنگاپور آمد، اپنے استقبال میں خود ڈھول بجانا شروع کردیا

سنگاپور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم مودی نے سنگاپور آمد پر اپنے استقبال میں بجنے والا ڈھول خود بجانا شروع کردیا۔

ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر اعظم گزشتہ روز سرکاری دورے پر سنگاپور پہنچے جہاں بھارتیوں کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مودی استقبال کے دوران ڈھول بجانے والے کو روک کر خود ڈھول بجانا شروع کردیتے ہیں ۔خیال رہے یہ وزیر اعظم مودی کا پانچواں دورہ سنگاپور ہے ، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں