ایمریٹس کی مڈغاسکر کے شہر انتاناناریوو کیلئے افتتاحی پرواز لینڈ کرگئی

ایمریٹس کی مڈغاسکر کے شہر انتاناناریوو کیلئے افتتاحی پرواز لینڈ کرگئی

کراچی(بزنس ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی ائرلائن ایمریٹس نے مڈغاسکر کے شہر انتاناناریوو (Antananarivo)میں اپنی افتتاحی پرواز کی لینڈنگ کے ساتھ ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے ۔

 مڈغاسکر کے بین الاقوامی آئیواٹو ہوائی اڈے پر پرواز EK707کی آمد کا جشن واٹر کینن کی سلامی کے ساتھ منایا گیا، اسکے بعد خصوصی تقریب منعقد ہوئی ۔ شرکاء میں جمہوریہ مڈغاسکر کے صدر آندرے راجویلینا اور خاتون اول بھی شامل تھیں جنہوں نے ایمریٹس ائر لائن کے نائب صدر اور چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم کی قیادت میں ایمریٹس کے وفد کا ذاتی طور پر خیر مقدم کیا۔ یہ بحر ہند میں ایمریٹس کا پانچواں مقام ہے جہاں سے سفری خدمات کا آغاز ہوا ہے ۔ یہ تاریخی پیش رفت متحدہ عرب امارات اور مڈغاسکر کے درمیان مضبوط تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے ۔ افتتاحی پرواز ماہی، سیشیلز سے روانہ ہوئی۔ ماہی اور انتاناناریوو کے درمیان سفری رابطہ اب دو سفروں کو ایک سفر میں یکجا کرکے سفر کے بہتر آپشنز پیش کرتا ہے ، جس سے مسافروں کو بلاتعطل سفر کی سہولت فراہم ہوگی ۔استقبالیہ تقریب کے بعد عدنان کاظم نے سینئر نمائندوں کے ہمراہ بوئنگ 777-300 ای آر طیارے کی نمائش کی جو اس روٹ پر سفری خدمات فراہم کرے گا۔ اس طیارے میں تین کلاسز ہیں جن میں فرسٹ کلاس میں 8 پرائیویٹ سویٹس، بزنس کلاس میں 42 لیٹنے والی نشستیں اور اکانومی کلاس کی 310 کشادہ نشستیں ہیں۔ اس روٹ پر اس طیارے کے متعارف ہونے سے ایمریٹس واحد ایئرلائن بن گئی ہے جو مڈغاسکر کے لیے تین کلاس کنفیگریشن کے ساتھ سفری خدمت فراہم کر رہی ہے ، جس سے مسافروں کے لیے بہترین معیار کے سفری آپشنز میں اضافہ ہوا ہے ۔صدر راجویلینا نے نئی سروس کے لئے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''صرف چار ماہ میں، مشترکہ عزم اور سخت محنت کے ذریعے ، ہم نے ایمریٹس کے ساتھ دبئی اور انتاناناریوو کے درمیان طویل عرصے سے منتظر افتتاحی پرواز کا کامیابی سے آغاز کیا ہے ۔ یہ

 ا

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں