ولی اللہ خان کنوینرفیڈریشن کمیٹی ایس ایم ایز پرموشن مقرر

ولی اللہ خان کنوینرفیڈریشن  کمیٹی ایس ایم ایز پرموشن مقرر

کراچی (آن لائن)ایس ایم ای فاؤنڈیشن کے صدر ولی اللہ خان کو فیڈریشن سندھ ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایس ایم ایز پرموشن کا کنوینر مقرر کردیا۔

 ولی اللہ خان کی تقرری کو تاجر برادری نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تقرری سے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کے مسائل حل ہونگے ۔ ولی اللہ کی ایس ایم ایز سیکٹر کے فروغ کیلئے کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، امید ہے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کی آواز ہر فورم پر بلند کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں