اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 281 روپے سے متجاوز
کراچی(بزنس ڈیسک)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے ریٹ 281 روپے سے تجاوز کرگئے ۔
غیرملکی سرمایہ کاروں کی ڈی ویلیوایشن کے خطرات کے پیش نظر ایک ہفتے میں مارکیٹ ٹریژری بلوں سے 78ملین ڈالر کے سرمائے کے انخلا، آئی ایم ایف کے 18ستمبر کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں بھی پاکستان کا نام شامل نہ ہونے سے قرض پروگرام کی منظوری میں مزید تاخیر کے خدشات جیسے عوامل کے باعث پیر کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے کے اضافے سے 278.70 پرجاپہنچا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 2490 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1100 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 400 کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 943 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 23 ہزار 251 پر آگیا۔