مرکنٹائل ایکسچینج میں49ارب کے 30856سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں49ارب کے 30856سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں 49 ارب روپے کے سودے ہوئے ۔ پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 30856 رہی۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے۔۔

 جن کی مالیت 30.128 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کوسودوں کی مالیت 7.079 ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 5.432ارب روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.163ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 1.798ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.112 ارب روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 542.511ملین روپے ،کاپر کے سودوں کی مالیت 524.976 ملین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت511.319ملین روپے ،پلیڈیم کے سودوں کی مالیت181.281 ملین روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت147.986ملین روپے اوربرینٹ کے سودوں کی مالیت55.939ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں