برآمدات گھٹنے سے محاصل میں کمی واقع ہوئی ،میاں زاہد
کراچی (آن لائن)ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ اورنیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین میاں زاہد نے کہا ہے ۔۔
کہ معیشت کی سست روی اور امپورٹس میں کمی کی وجہ سے محاصل میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے حکومت کومنی بجٹ لانا پڑے گا۔ منی بجٹ سے معیشت مزید متاثرہوگی جبکہ عوامی مصائب میں بھی اضافہ ہوگا،منی بجٹ کے بجائے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت 9 سینٹ اور مارک اپ میں4فیصد کمی کی جائے تو کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سے صورتحال بہتر ہو سکتی ہے ۔