ملت ٹریکٹرز کے منافع میں 167 فیصد اضافہ
کراچی(بزنس ڈیسک)ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ (ایم ٹی ایل) نے 30 جون 2024 ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 10.64 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع (پی اے ٹی) ظاہر کیا جو سالانہ تقریبا 167 فیصد اضافہ ہے ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کردہ ایم ٹی ایل کے تازہ ترین مالی نتائج کے مطابق کمپنی نے 2023 میں 4 ارب روپے کی مجموعی آمدنی حاصل کی تھی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 9 ستمبر کو کمپنی کی مالی اور آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ہوا۔