آرامکو نے پاکستان میں ابھی تک کسی جگہ پٹرول پمپ کا آغاز نہیں کیا

آرامکو نے پاکستان میں ابھی تک کسی جگہ پٹرول پمپ کا آغاز نہیں کیا

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان میں آرامکو کے کاروباری شراکت دار گیس اینڈ آئل پاکستان (گو) نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی جگہ آرامکو کے پٹرول پمپ کا آغاز نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے مناسب وقت پر باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر گمراہ کن تصویر اور خبروں کے ردعمل میں گوکے چیف آپریٹنگ آفیسر ذیشان طیب نے کہا کہ ابھی تک آرامکو کے پٹرول پمپ کا آغاز نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا پر دکھائی جانے تصویر پاکستان سے باہر آرامکو کے دیگر پٹرول پمپ کی ہے۔ دنیا کی بڑی مربوط انرجی اور کیمیکل کمپنی آرامکو نے رواں سال کے اوائل میں گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ میں 40 فیصد حصص کی خریداری مکمل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں