آٹومیکانیکا فرینکفرٹ میں 11 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

آٹومیکانیکا فرینکفرٹ میں 11 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

کراچی(این این آئی)آٹوموٹو سروس انڈسٹری کیلئے دنیا کی سب سے بڑی تجارتی نمائش ’’آٹو میکانیکا فرینکفرٹ 2024‘‘ منگل 10 ستمبر سے فرینکفرٹ جرمنی میں شروع ہوگئی۔

یہ نمائش 14 ستمبر تک جاری رہے گی۔آٹومیکانیکا فرینکفرٹ میں 11 پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جبکہ ٹڈاپ پاکستانی کمپنیوں کے بڑے گروپ کی نمائش کر رہا ہے۔ میلے میں 80 سے زائد ممالک کے 4,000 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں