سونے کی اسمگلنگ روکنے کا مطالبہ

 سونے کی اسمگلنگ روکنے کا مطالبہ

کراچی (بزنس ڈیسک)آل کراچی جیمز اینڈ جیولرز گروپ کے صدر عثمان سعید نے کہا ہے کہ معیشت کی بدحالی اور کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمت ویسے ہی بلند ترین سطح پر ہے۔۔۔

ان حالات میں سٹہ مافیا نے لوٹ مار مچا رکھی ہے جس سے سونے کے کاروبار سے وابستہ تاجر شدید پریشانی سے دوچار ہیں ،حکومت ایسے اقدامات کرے جس سے سونے کے اصل تاجروں کو ریلیف حاصل ہو، پورے پاکستان میں سونے کی اسمگلنگ روکی جائے تاکہ سٹے کی چور بازاری ختم ہو ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں