اسٹا ک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 365پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹا ک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 365پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (آن لائن)اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقعات پر اسٹا ک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا۔

 100 انڈیکس 365 پوائنٹس کے اضافے سے 79017 پوائنٹس پر بند ہوا ، اس دوران سرمایہ کاروں کو 36ارب کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 105کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور48.29فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور او ایم سیز سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایس این جی پی ایل، یو بی ایل اور بی او پی سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاکس مثبت زون میں رہے ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 92.72پوائنٹس کے اضافے سے 24912 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 50777پوائنٹس سے بڑھ کر50974پوائنٹس پر جاپہنچا۔ جمعرات کو 16ارب روپے مالیت کے 58کروڑ42لاکھ 76ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں