ایزی پیسہ کاروبار متعارف
کراچی (بزنس ڈیسک)ایزی پیسہ نے حال ہی میں کراچی اور لاہور میں الگ الگ تقریبات میں ایزی پیسہ کاروبارمتعارف کروایا۔
یہ جدید پلیٹ فارم ملک بھرمیں ریٹیل کاکاروبار کرنے والے 20 لاکھ تاجروں کوبینکاری کی وہ سہولیات فراہم کرے گاجوعام بینکوں سے میسرنہیں ہیں۔ایزی پیسہ کاروبارایک واضح تبدیلی لانے کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ کراچی اور لاہور میں ہونے والی تقریبات میں اہم فن ٹیک کمپنیوں،ایف ایم سی جی کمپنیوں اور ڈسٹریبیوشن ہاؤسزکے نمائندگان سمیت ٹلی نار بینک/ایزی پیسہ کی سینئرلیڈرشپ ٹیم نے شرکت کی۔ٹی ایم بی/ایزی پیسہ کے صدراورسی ای او جہانزب خان نے کراچی میں منعقدہ تقریب کا آغاز شرکاء سے خطاب سے کیا۔ا نہوں نے پاکستان کے فن ٹیک منظرنامے پربات کی۔جہانزیب خان نے اس بات پربھی زوردیاکہ ایسی شراکت داری مالی طورپرایک جامع معاشرت کی تکمیل میں مددگارثابت ہوسکتی ہے ،جو کہ افراداور کاروباردونوں کے لئے مفید ہے ۔ ایزی پیسہ کے ہیڈ آف چینلز،کارپوریٹ اینڈ پروڈکٹیولینڈنگ شہزاد خان نے پاکستان کی ریٹیل مارکیٹ پرایک دلچسپ جائزہ پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ڈیجیٹل جدت لانے کیلئے ایزی بیسہ ہمیشہ ثابت قدم رہاہے ، ایزی پیسہ کاروباربھی پاکستان میں کاروبارکی کامیابی کیلئے معاونت فراہم کرنے کے ہمارے مشن کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے ۔