ڈالرکی قدرمزیدکم،سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند سطح پر

ڈالرکی قدرمزیدکم،سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند سطح پر

کراچی(بزنس ڈیسک)خام تیل کی گھٹتی عالمی قیمتوں، آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری ملنے کے بعد آنے والے مہینوں میں ڈالر کی قدر میں کمی۔

 کے خدشات پر ایکسپورٹرز کی جانب سے فارورڈ پر ڈالر کی کم پریمیم پر فروخت جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ادھرسونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرجاپہنچی ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر7پیسے کی کمی سے 277.84روپے پر بند ہوا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر280.70روپے پر مستحکم رہا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا35ڈالر کے نمایاں اضافے سے 2612ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پرجاپہنچا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 3ہزار 500روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 72 ہزار روپے کی بلندترین سطح پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا بھی 3001روپے کے بھاری اضافے سے پہلی بار 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے کاہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں