پاکستان دوسری سب سے بڑی ماڈیول برآمدی مارکیٹ بن گیا

 پاکستان دوسری سب سے بڑی ماڈیول برآمدی مارکیٹ بن گیا

اسلام آ باد (آئی این پی )پاکستان یورپ کے بعد دوسری سب سے بڑی ماڈیول برآمدی مارکیٹ بن گیا ۔

، رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین نے پاکستان کو مجموعی طور پر 1.714 ارب آر ایم بی مالیت کے انورٹر برآمد کیے ، صرف اگست میں پاکستان کو انورٹر کی برآمدات کی مجموعی مالیت 326 ملین یوآن تک پہنچ گئیں۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان کو طویل عرصے سے بجلی کی قلت کا سامنا ہے ۔ ہمیں گزشتہ دو سالوں میں بار بار سیلاب کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے ، جس نے بجلی کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے لہذا ، بڑے پیمانے پر شمسی فوٹو وولٹک کی مانگ تیزی سے فوری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی تاجر عباس نے مشرقی اور مغربی چین کے درمیان تعاون کے لئے سرمایہ کاری اور تجارتی فورم میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی کی تبدیلی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے ۔ اب تک ، جنوبی ایشیا کا ملک چینی فوٹو وولٹک کمپنیوں کے لئے ایک نئی غیر ملکی مارکیٹ کے طور پر ابھرا ہے ۔ چائنا فوٹو وولٹک انڈسٹری ایسوسی ایشن (سی پی آئی اے )کے اعداد و شمار کے مطابق ایشیا 2024 کی پہلی ششماہی میں پی وی مصنوعات کے لئے سب سے بڑی+ برآمدی منزل بن گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں