انڈونیشیا میں وسیع سرمایہ کار ی کے مواقع موجود،قونصلیٹ جنرل

انڈونیشیا میں وسیع سرمایہ کار ی کے مواقع موجود،قونصلیٹ جنرل

کراچی (این این آئی)انڈونیشیا کے قونصلیٹ جنرل نے سندھ کی تاجر برادری کو 39ویں ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا 2024(ٹی ای آئی) اور فرسٹ انڈونیشین ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیاء بزنس فورم(آئی این اے ایس سی اے )میں شرکت کی دعوت دی۔

 ہ جو 7 سے 12 اکتوبر تک جکارتہ میں منعقد ہونگی۔دونوں ایونٹس انڈونیشیا میں تجارت کے حوالے سے سب سے بڑے پلیٹ فارمز میں سے ایک ہیں جو انڈونیشیا کی مصنوعات، خدمات اور جدید خیالات کی نمائش کرتے ہیں۔ قونصلیٹ جنرل کی جانب سے سندھ کے تاجروں ایونٹس میں مدعو کرنے کیلئے دیے گئے بزنس لنچ میں پاکستان انڈونیشیا بزنس کونسل کے چیئر مین عابد نثار اور پاکستان انڈونیشیا بزنس فورم کے صدر شمعون ذکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔انڈونیشیا کے قائمقام قونصل جنرل تیگو ویویکو نے تاجروں سے خطاب میں کہا کہ سندھ سے تقریباً 50 تاجروں نے اس تجارتی ایونٹ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں