کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائینگے ،گلوز مینوفیکچررز
سیالکوٹ (اے پی پی)پاکستان گلوز مینوفیکچررز اینڈایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انس راحیل برلاس نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔۔۔
انڈسٹری کا پہیہ چلنے سے ملک کی معیشت تیزی سے ترقی کرتی ہے ،سیالکوٹ کی ترقی پذیر کاروباری برادری کے بہترین مفادات کے فروغ اور تحفظ کے لیے لگن اور عزم کے ساتھ کام کرینگے ، ہمارا مقصد سیالکوٹ کے صنعتی اور کاروباری شعبوں کے لیے ترقی، جدت اور بین الاقوامی مسابقت کو فروغ دینا ہے ۔