ٹیکس ریفنڈز فوری ادا کیے جائیں،لاہور چیمبر
لاہور (آئی این پی)لاہور چیمبرنے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ طویل عرصے سے زیر التواء ٹیکس ریفنڈز فوری جاری کرے کیونکہ غیر ضروری تاخیر کاروباری برادری کیلئے مسائل پیدا کررہی ہے ۔
ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے ٹیکس ریفنڈز جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروباروں، بالخصوص ایس ایم ایز کی آپریشنل صلاحیت متاثر ہوگی۔ریفنڈز میں تاخیر صنعتی وسعت اور سرمایہ کاری پر اثر انداز ہورہی ہے ۔