آسٹریلیا سے ترسیلات زرمیں28.1فیصداضافہ ریکارڈ

آسٹریلیا سے ترسیلات زرمیں28.1فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)آسٹریلیامیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیاد پر28.1فیصد نموریکارڈکی گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 112.1ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28.1فیصدزیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آسٹریلیامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 87.5ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ اگست میں آسٹریلیا سے ترسیلات زرکاحجم 58.7ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوجولائی میں 53.4ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 45.2ملین ڈالرتھا۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران سمندر پارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 5.936 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.123 ارب ڈالرکے مقابلے میں 44فیصد زیادہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں