سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کو اپنی استعداد کار بڑھانے کی ہدایت
اسلام آباد(اے پی پی)وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی مینجمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی استعداد کار بڑھائے ۔۔
اور مقرر وقت میں اپنے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے موثر انداز میں کام کرے ۔وزیر مملکت نے یہ ہدایت پی ایس ای بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 61 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی ۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ورکنگ میں بہتری لانے کیلئے اسٹرٹیجی بنائے اور اہداف پر مکمل توجہ مرکوز کرے ۔