چین نے پاکستان میں میڈیسن ایلو ویرا کی کاشت شروع کر دی

چین نے پاکستان میں میڈیسن ایلو ویرا کی کاشت شروع کر دی

لاہور (آئی این پی)چین نے پاکستان میں میڈیسن ایلو ویرا کی کاشت شروع کر دی ،آئندہ پنجاب میں 1000 ایکڑ رقبے پر میڈ یسن ایلوویرا کی کاشت کی جائے گی۔

 ، ایلو ویرا کو چین برآمد کیا جائے گا ۔ گوادر پرو کے مطابق پنجاب کے کھیتوں میں ایلوویرا کے پودوں کی قطاریں گرم دھوپ میں پھل پھول رہی ہیں۔ چینی کمپنی ہان گینگ ٹریڈ اینڈ یوآن ہوا انڈسٹریل نے احتیاط سے ایسے آزمائشی بنیادوں پرکاشت کیا ہے یہ کمپنی طبی سپلائی چین میں مہارت رکھتی ہے ، ایلوویرا کی آزمائشی کاشت مثبت نتائج دے رہی ہے ، اس سے بڑے پیمانے پر کاشت کاری کے منصوبے کے لئے اسٹیج تیار ہو رہا ہے ۔ کمپنی پنجاب میں 1000 ایکڑ رقبے پر میڈ یسن ایلوویرا کی کاشت اور اسے چین کو برآمد کرے گی ۔ گوادر پرو کے مطابق اس اقدام کی قیادت کرنے والے ہان گینگ ٹریڈ اینڈ یوآن ہوا انڈسٹریل کے سی ای او اینڈی لیاو نے بتایا کہ کمپنی پہلے ہی پنجاب میں تجرباتی کاشت کر چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں