وفاقی وزرا کی کوکنگ آئل انڈسٹری کے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

وفاقی وزرا کی کوکنگ آئل انڈسٹری کے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے )کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ، ریونیو اور پاور علی پرویز ملک سے ملاقات کی۔

جس میں گھی اور کوکنگ آئل انڈسٹری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزراء نے شیخ عمر ریحان کو یقین دہانی کرائی کہ کوکنگ آئل انڈسٹری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ اس موقع پر چیئرمین پی وی ایم اے شیخ عمر ریحان نے وزیر خزانہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں