مرکنٹائل ایکسچینج میں 35 ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 35 ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 35 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 30415 رہی۔

زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت20.780ارب روپے رہی جبکہ چاندی کے سودوں کی مالیت 3.594 ارب روپے، کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 3.276 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.522 ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.051 ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی 1.370ارب روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 563.719 ملین روپے ، کاپر کے سودوں کی مالیت 372.004 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 235.561ملین روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 226.980 ملین روپے اور برینٹ کے سودوں کی مالیت 63.905ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں