نو ماہ میں صارفین کو 1 ارب سے زائد کا ریلیف دیا، بینکنگ محتسب
کراچی(دنیا نیوز)بینکنگ محتسب نے رواں سال کے نو ماہ کے دوران بینک صارفین کو ایک ارب روپے سے زائد کا ریلیف فراہم کیا۔
بینکنگ محتسب سراج الدین کے مطابق یکم جنوری تا 30 ستمبر 18 ہزار 836 شکایات کا ازالہ کیا، صارفین کو 1 ارب 6 کروڑ روپے کی رقم واپس دلوائی۔ انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر تک 21 ہزار 904 شکایات موصول ہوئیں، شکایات میں وزیراعظم پورٹل کی 5 ہزار 277 شکایات بھی شامل رہیں۔صارفین اپنی ذاتی اور مالی معلومات کسی کو قطعاً ظاہر نہ کریں۔