بینکوں کے منافع میں 19 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد(اے پی پی)رواں سال کے 9 ماہ کے دوران بینکوں کے منافع میں سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بینکوں کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیانات واعدادوشمار کے مطابق جاری کیلنڈر سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بینکوں کو 295521 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینکوں کو 248,330ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اس مدت کے دوران بینکوں کی 293018 ملین روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری کیلنڈرسال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بینک الفلاح کی فی حصص آمدنی 21.5 روپے، بینک الحبیب 31.5روپے، ایچ بی ایل 30.6روپے ،ایم سی بی 44 روپے ،میزان بینک 45 روپے، اوریوبی ایل کی فی حصص آمدنی 39.8روپے ریکارڈکی گئی ہے۔