زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ جبکہ زر وسیع اور بینکوں کے ڈپازٹس میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 4 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کا حجم 9032 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2.4 فیصد زیادہ ہے۔ زروسیع (ایم ٹو) کا حجم 35876 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو 1.1 فیصد کم ہے۔ 4 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم 26721 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2.2 فیصد کم ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں