شرح سود میں اضافہ معیشت کیلئے خطرناک ہوگا، فراز الرحمان

شرح سود میں اضافہ معیشت  کیلئے خطرناک ہوگا، فراز الرحمان

کراچی(آن لائن)کاٹی کے سابق صدر فراز الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ میں آکر شرح سود میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کی پالیسی شرح سود میں ممکنہ اضافہ، اگر افراط زر میں نئے دباؤ یا بیرونی مالیاتی چیلنجز پیدا ہوتے ہیں تو اس سے کاروباری سرگرمیاں مزید متاثر ہو سکتی ہیں اور صنعتی ترقی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں