نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ممکن نہیں ہو گا

 نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ممکن نہیں ہو گا

کراچی(این این آئی)ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل کرلی گئی، آئندہ نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی اور۔

 گھر لینا ممکن نہیں ہو گا۔ایف بی آر نے کراچی سمیت تمام بڑے شہروں میں آپریشن تیز کر دیا،ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل ہے ، تمام متعلقہ کمشنرز ٹیکس بے ضابطگیوں پر نوٹسز جاری کریں گے ۔ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آر تاریخ میں پہلی بار ایف آئی آر درج ہوئیں اور گرفتاریاں ہوئیں، اب ٹیکس گوشوارے داخل نہ کروانا اور ٹیکس چھپانا ممکن نہیں رہے گا۔ذرائع نے کہا کہ سندھ میں لاکھوں افراد کا رہن سہن بتاتا ہے کہ ٹیکس نہیں دیتے ، ٹیکس نہ دینے سے ہم ڈیفالٹ کے قریب پہنچے ہیں، حکام نے کہاکہ آئندہ نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی، گھر لینا ممکن نہیں ہوگا، ٹیکس درست ادائیگی میں قوم و ملک کی بقا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں