عمان پاکستانی فرنیچر کی صنعت میں سرمایہ کاری کا خواہاں
لاہور(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ عمان نے دستکاری و کندہ کاری والے پاکستانی فرنیچر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کا اظہار کیا ہے ۔
اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایف سی کے وفد نے چند روز قبل عمان کا دو روزہ کامیاب دورہ کیا تھا جس کا مقصد دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا تھا، دورے میں لگژری فرنیچر کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی تھی، عمان نے پیچیدہ کاریگری اور ثقافتی جھلک والے پاکستانی فرنیچر خاص طور پر ہاتھ سے کندہ شدہ لکڑی کے کام والے عالمی معیار کے فرنیچر میں بہت زیادہ دلچسپی لی کیونکہ اسے وہاں بہت اہمیت دی جاتی ہے ۔ میاں کاشف نے کہا کہ پاکستانی فرنیچر اپنے روایتی وجدید ڈیزائنوں کے امتزاج کیلئے معروف ہے اور جمالیاتی کشش و فعالیت کا منفرد امتزاج پیش کرتا ہے ۔