ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے 212ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل

ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات  سے 212ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل

اسلام آباد(اے پی پی)ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران ٹرانسپورٹ خدمات کی ۔

برآمدات سے ملک کو212ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواجو 26فیصدکم ہے ۔ ستمبرمیں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کاحجم 76ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست کے مقابلے میں 15فیصدزیادہ ہے ۔ اگست میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کاحجم 66ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 58ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں