گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں استحکام رہا،ادارہ شماریات
اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 28 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1447 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.14 فیصد کم ہے ۔
اسی طرح جنوبی شہروں میں 28نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1389 روپے ریکارڈکی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1400، راولپنڈی 1405، گوجرانوالہ 1500، سیالکوٹ 1440، لاہور 1493، فیصل آباد 1445، سرگودھا 1430، ملتان 1463، بہاولپور 1487 ، پشاور 1453 اور بنوں میں 1400 روپے ریکارڈکی گئی ۔