ڈالر کی قدر میں اضافہ،تولہ سونا3100روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں اضافہ،تولہ سونا3100روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے ،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر12پیسے کے اضافے سے 278.17روپے پر جاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر8پیسے بڑھ کر279.11روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر کے بڑے اضافے سے 2،693 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 100 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح 10 گرام سونا 2658 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ منگل کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 450 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں