زرعی شعبے میں کیش لیس ادائیگیاں ،زندگی اور گرین ایگریمال میں معاہدہ
کراچی(بزنس ڈیسک)زندگی(Zindigi)جے ایس بینک کی جانب سے ڈیجیٹل بینکاری کا ممتاز اقدام ہے ۔ زندگی نے حال ہی میں گرین ایگریمال کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ اپنے ادائیگی کے نظام کو ڈیجیٹل بنا کرزرعی پلیٹ فارم پر کیش لیس ٹرانزیکشنز کو ممکن بنا سکے ۔
اس شراکت داری کا مقصد زرعی ویلیو چین کو بہتر بنانا، غیر مؤثر طریقوں میں کمی کرنا، اور کسانوں اور تاجروں کے قیمتی کووقت بچانا ہے ۔گرین ایگریمال پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب لانے کی جانب ایک قدم ہے ، جو کسانوں کو اعلیٰ معیار کی فصلوں کے اجزاء، اسمارٹ فارمنگ ٹیکنالوجیز، کرائے پر جدید مشینری کی فراہمی، فصلوں کو ذخیرہ کرنے اور پروسیسنگ کے حل مہیا کرنے کی غرض سے ایک ون اسٹاپ پلیٹ فارم کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ اس اقدام کا ایک اور مقصد پاکستان کی زرعی پیداواری صلاحیت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا ہے ۔ زندگی کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کا انضمام تمام صارفین کے لیے ایک ہموار اور مؤثر تجربہ فراہم کرے گا، جس سے رسائی اور مالی شفافیت دونوں میں اضافہ ہوگا۔ زندگی کے چیف بزنس آفیسرعاطف اسحاق نے کہا کہ گرین ایگریمال کے ساتھ یہ شراکت داری ہمارے اُس وژن کے مطابق ہے کہ ہم ایک جدید اور مؤثر ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دیں۔گرین ایگریمال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، علی سفیان،نے کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان میں زرعی شعبے کی نئے سرے سے تعریف متعین کرنے میں اہم کڑی ہے ، جو جدید حل فراہم کرتی ہے اور کسانوں کو جدید آلات سے لیس کر کے اس شعبے کی مکمل صلاحیت کو غیر مقفل کرنے میں مدد دیتی ہے ۔