مفت میں پوڈکاسٹ انٹرویوز نہیں دوں گی:جویریہ سعود

مفت میں پوڈکاسٹ انٹرویوز نہیں دوں گی:جویریہ سعود

لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی تصویر کے ساتھ مداحوں کو بتایا کہ وہ مفت انٹرویوز دینے کے بجائے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے یاسکرپٹ لکھنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ چونکہ ڈیجیٹل تخلیق کار اپنے مواد کو مونوٹائز کر کے اس سے کمائی کرتے ہیں، اس لیے وہ بھی معاوضے کے ساتھ انٹرویو دینے کو ترجیح دیں گی کیونکہ یہ ان کے کام کا حصہ ہے اور ان کا حق ہے ۔جویریہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور وہیں ان کے سوالات کے جوابات دیتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں