ایس ای سی پی،خواتین کی مالی برابری کی پالیسی متعارف
اسلام آباد(آئی این پی)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ا یس ای سی پی)نے خواتین کی مالی برابری کی پالیسی (وی ای ایف پی) متعارف کروادی۔۔۔
جس کے تحت نان بینکنگ فنانشل کمپنیوں کیلئے آئندہ 5 سال میں 70فیصد نئی کلائنٹس خواتین کو شامل کرنے کا ہدف مقررکردیا گیا ۔ایس ای سی پی کے مطابق نان بینک مائیکرو فنانس کمپنیز(ایم بی ایم ایف سیز)کیلئے ویمن ایکولیٹی ان فنانس پالیسی فریم ورک (ڈبلیو ای ایف پی) کا اجرا کردیا گیا ہے اور اس اقدام کا مقصد خواتین کی مالیاتی شمولیت میں اضافہ اور مالیاتی نظام میں ان کے کردار کو مضبوط بنانا ہے ۔ اس حوالے سے کہا گیا کہ یہ ایک انقلابی منصوبہ ہے جو خواتین کو معاشی اختیارات دینے اور مالیاتی شعبے میں ان کی موثر شرکت یقینی بنانے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے ، اس پالیسی فریم ورک کے تحت یہ لازم قرار دیا گیا ہے کہ آئندہ 5 برس میں نان بینک مائیکرو فنانس کمپنیز کے ذریعے شامل کیے جانے والے نئے کلائنٹس میں سے 70 فیصد خواتین ہوں۔