اسلامک فنانس کو کامیابیوں کے باوجود چیلنجز درپیش ، شمشاد اختر

اسلامک فنانس کو کامیابیوں کے باوجود چیلنجز درپیش ، شمشاد اختر

کراچی (این این آئی)اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز اسلامک کیپٹل مارکیٹ کانفرنس اور ایکسپو کے شرکاء نے گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا ۔اسٹاک ایکسچینج کی چیئرپرسن بورڈ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ اسلامک فنانس کو کامیابیوں کے باوجود چیلنجز درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی مالیاتی نظام کو یکساں معیار کی ضرورت ہے ، پاکستان کو اس ضرورت کو پورا کرنے میں پیش پیش رہنا چاہیے ، اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم سے ای ایس جی کا پرچار کرتی رہی ہوں۔ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاکہ اسلامک فنانس معاشرتی پائیداری فراہم کرتا ہے ، مل کر کام کرنا اس کھیل کا عنوان ہے ، بطور گورنر ہم نے مائیکرو فنانس این جی او کو مائیکرو فنانس بینک بننے کی ترغیب دی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بطور وزیرِ خزانہ کیپٹل مارکیٹ میں سکوک متعارف کرائے ، سکوک نے حکومت کو سستا قرض مہیا کیا ہے ، اسلامک فنانس پر ملائیشیا سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں