گیس قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ عوام دشمنی ،صدر انجمن تاجران
اسلام آباد(نمائندہ دنیا)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے کہا ہے کہ آ ئی ایم ایف کی ایما پر گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر کے حکومت نے عوام دشمنی کی نئی مثال قائم کر دی ۔
گزشتہ روز اپنے بیان میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے کہا کہ پہلے ہی ٹیکسز کی بھرمار،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے عوام کا جینا دو بھر ہو چکا ہے ،ملک کی انڈسٹری پہلے ہی بند ہو رہی ہے اور صنعتکار اپنا سرمایہ دیگر ملکوں میں منتقل کر رہے ہیں،ایسے میں آ ئی ایم ایف کی ایما پر گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر کے حکومت نے عوام دشمنی کی نئی مثال قائم کر دی ہے ،گیس مہنگی کرنے سے نہ صرف بے روزگاری میں اضافہ ہوگا بلکہ غربت کے ہاتھوں لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے ، ورنہ ملک بھر کے تاجر حق لینے کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے ۔