کیپٹل مارکیٹ کے وفد کا دورہ چین، متعددمفاہمی یادداشتوں پر دستخط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیپٹل مارکیٹس کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید کی قیادت میں حال ہی میں چین کا دورہ کیا۔
پی ایس ایکس کے سی ای او فرخ ایچ سبزواری نے شنگھائی اسٹاک ایکسچینج، شینزین اسٹاک ایکسچینج اور چائنا فنانشل فیوچر ایکسچینج کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ۔ ان یادداشتوں کا مقصد استعداد بڑھانے کیلئے دو طرفہ تعاون اور باہمی ترقی کے مواقع کو فروغ دینے کے ساتھ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کے فائدے کے لیے مستقبل کی رابطہ کاری کو باقاعدہ بنانا ہے۔