بزنس مین پینل کا اہم اجلاس، سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا
کراچی (بزنس رپورٹر)بزنس مین پینل پروگریسو گروپ کا اہم اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں بزنس رہنماؤں اور دیگر اہم عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گروپ کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔۔۔
اس کے علاوہ اجلاس میں بزنس مین پینل گروپ نے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا،بزنس مین پینل نے اجلاس میں تجارت اور کاروبار کے مسائل پر بھی غور و فکر کیا۔ شرکاء نے تاجروں کو درپیش مسائل اور انکے حل کے طریقہ کار پر تفصیلی بات چیت کی۔ تاجر برادری کو حکومتی اداروں کے درمیان بہتر تعلقات کی ضرورت پر زور دیا، اسکے علاوہ تاجر برادری کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا عزم بھی کیا گیا ۔دوسری جانب رہنماؤں نے بزنس مین پروگریسوگروپ میں ثاقب فیاض مگوں کو چیئرمین منتخب کرلیا ہے جبکہ وائس چیئرمین ڈاکٹر جیسو مل،جنرل سیکٹری خرم اعجاز ، خزانچی شکیل احمد ، جوائنٹ سیکریٹری امان پراچہ سمیت دیگر بزنس مین کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔