اسلام آباد چیمبرکاجامع اقتصادی پالیسی ترتیب دینے کا مطالبہ

اسلام آباد چیمبرکاجامع اقتصادی پالیسی ترتیب دینے کا مطالبہ

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد چیمبرکے قائم مقام صدر عبدالرحمن صدیقی نے ملکی معیشت بالخصوص صنعتی اور تجارتی ترقی میں کاروباری برادری کے اہم کردارکو اجاگر کیا۔۔

 اور کہا کہ کاروباری برادری ملکی معاشی بہبود کے لیے تندہی سے کام کرنے کیلئے پرعزم ہے جس کا مقصد ٹیکسوں میں حصہ ڈال کر غیر ملکی قرضوں پر ملک کا انحصار کم کرنا ہے ،بدلے میں کمیونٹی صرف تعاون، احترام، اور کاروبار کرنے کیلئے سازگار ماحول کی توقع رکھتی ہے ۔ ایک بیان میں عبد الرحمن صدیقی نے سیاسی استحکام اور طویل مدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا جو نئی صنعتوں کے قیام کو فروغ دے سکیں، روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں، اضافی محصولات پیدا کر سکیں اورغیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کر سکیں۔ انہوں نے موجودہ ناہموار ٹیکس نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا جو کاروباری اداروں پر بھاری بوجھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس اور قابل اعتماد انفرااسٹرکچر تک رسائی ایک اہم چیلنج بنی ہوئی ہے جو کاروباری سر گرمیوں کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں