اڑان پاکستان میں پرجوش ترقیاتی اہداف دیے گئے ،ریو نیو ایڈوائز ر

اڑان پاکستان میں پرجوش ترقیاتی اہداف دیے گئے ،ریو نیو ایڈوائز ر

لاہور(آئی این پی)چیئرمین ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن عامر قدیرنے کہا کہ اڑان پاکستان میں پرجوش ترقیاتی اہداف دیے گئے ہیں لیکن اسے خواہشوں سے تکمیل تک لے جانے کیلئے حکومت کو غیر معمولی کارکردگی اور صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔۔۔

ہمیں یہ یاد رکھنا ہوگا کہ 2010 اور پھر 2015 میں بھی اسی طرح کی امیدیں ظاہر کی گئی تھیں جن میں یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ 2025 تک برآمدات 150 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی لیکن حقیقت سب کے سامنے ہے ۔ بیا ن میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو تجویز ہے کہ 5 سالہ منصوبے پر پیشرفت سے قبل اس کا کسی ترقی کرتے ملک کی معیشت سے تقابلی جائزہ لیا جانا چاہیے ۔ماہر اقتصادیات اسٹیفن ڈرکون نے جو تجاویز تیار کی تھیں ان کی حکمت عملی میں بنیادی اصلاحات پر زور دیا گیا تھا جن میں تجارتی محصولات کو معقول بنانا اور ٹیکس کے دائرے کو وسیع کرنا  شامل تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں