ڈاکٹر زبیر شیخ فیڈریشن پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے رکن مقرر
کراچی (بزنس رپورٹر) وفاقی چیمبر نے پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد شیخ کو ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ میں تقرری کردی۔
ڈاکٹر زبیر شیخ کی تقرری ملکی معیشت کیلئے غیر معمولی خدمات اور قائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں کی گئی، ڈاکٹر زبیر احمد شیخ ایف پی سی سی آئی میں پالیسی کی تشکیل، اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت، اسٹریٹجک اقدامات کی قیادت اور مشاورتی معاونت کے فرائض انجا م دینگے۔ ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اہم پالیسی اقدامات پر کام کرتا ہے جن میں برآمدات میں اضافہ، زرعی ترقی، توانائی شعبے میں اصلاحات اور کاروباری ماحول میں بہتری شامل ہیں۔