اسٹاک ایکسچینج :مندی، 54فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج :مندی، 54فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا ۔ 100انڈیکس 341پوائنٹس کی کمی سے 111743 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔

اس دوران سرمایہ کاروں کو 63ارب روپے کا خسارہ ہوا جب کہ 54فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔تاہم تیزی کا تسلسل زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا ۔ اسٹاک ایکسچینج میں نئے آئی پی او کی آمد سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی بلو چپ کمپنیوں کے شیئرز سے ہٹ گئی اور آئی پی او کے شیئرز بکنگ کی جانب رہی جس کی وجہ سے انڈیکس میں شیئرز کی فروخت کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔دوسری جانب میوچل فنڈ کی شئیرز فروخت نے بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد زائل کیا۔کاروبار کے اختتا م پرکے ایس ای 30 انڈیکس 139پوائنٹس کی کمی سے 34806پوائنٹس، آل شیئر زانڈیکس 321پوائنٹس کی کمی سے 69267پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 1163پوائنٹس کی کمی سے 166820پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 12فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز 51کروڑ 11لاکھ 94ہزار 686 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طورپر435 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 130 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،235میں کمی اوراور 70 میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں