اسلام آباد چیمبر کا وزیراعظم کی کاروباری پالیسی ایکشن پلان کی ہدایت کا خیرمقدم

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد چیمبر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی تمام وزارتوں اور متعلقہ سیکرٹریز کو ملک کے چیمبرز آف کامرس کی ان پٹ کی بنیاد پر ایک جامع پالیسی ایکشن پلان بنانے کی ہدایت کا خیرمقدم کیا ہے۔۔۔
اور کہا ہے کہ یہ اقدام کاروباری ترقی اور معاشی خوشحالی کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دے گا۔ آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور نے معیشت کو چلانے میں تاجر برادری کے اہم کردار کو تسلیم کرنے پر وزیراعظم کی تعریف کی اور کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے یہ اقدام مشکل معاشی دور میں ایک مثبت قدم ہے ۔