ادویہ سازی کی مصنوعا ت کی برآمدات میں159.32فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی) رواں سال جنوری کے دوران ادویہ سازی کی مصنوعا ت کی برآمدات میں159.32فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری میں ادویہ سازی کی مصنوعا ت کی برآمدات کا حجم 15.3ارب روپے تک پہنچ گیا جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت (جنوری 2024 ) میں ادویہ سازی کی مصنوعات کی برآمدات کی مالیت 5.9ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح جنوری 2024کے مقابلے میں رواں سال جنوری 2025 کے دوران ادویہ ساز ی کی ملکی برآمدات میں 9.4ارب روپے یعنی 159فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔