ڈالر کی قدر کم،سوناایک بار پھرتاریخ کی بلند سطح پر

کراچی(بزنس رپورٹر)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی،ادھرعالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا جس کے بعد اس کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر6پیسے کی کمی سے 280.21 روپے پرآگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 282.06روپے کاہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا16ڈالر کے اضافے سے 3038ڈالر فی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1650روپے کے بڑے اضافے سے 3لاکھ 19ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا،اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت1415روپے کے اضافے سے 2لاکھ 73ہزار 491روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3555روپے پر مستحکم رہی۔