فائلرز کیلئے ایڈوانس ٹیکس سلیب کم کیا جائے ،بزنس فورم

کراچی (این این آئی)پاکستان بزنس فورم نے وزارت خزانہ کو بجٹ تجاویز 2025-26 ارسال کر دیں ۔تجاویز ٹیکس نیٹ کو بڑھانے ، انڈسٹری کا فروغ، کاروبار کی لاگت کم کرنا اور تاجروں پر فکس ٹیکس پر مشتمل ہیں ۔
بزنس فورم کی تجاویز کے مطابق فائلرز کیلئے ایڈوانس ٹیکس سلیب میں کمی واقع کی جائے ، مقامی کپاس پر اس وقت 18 فیصد ٹیکس عائد ہے ،برعکس درآمدی کپاس کے ، بجٹ میں مقامی کپاس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کیا جائے ۔ پاکستان بزنس فورم نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے مائننگ منرل سیکٹر اور گرین پاکستان انیشی ایٹو میں لیز کمپنیوں کو 7 سال ٹیکس چھوٹ کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کے فروغ کیلئے کم از کم ٹیکس کو سالانہ 0.25 فیصد کیا جائے ۔پی بی ایف نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ کو بجٹ میں سہولت دی جائے تاکہ معیشت میں گروتھ آسکے ، اس سلسلے میں انکم ٹیکس آرڈینس میں سیکشن 7E کو منسوخ کیا جائے اور دفعہ مکان خریدنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو ایک فیصد کیا جائے ۔