ڈرافٹ سرٹیفکیشن ریگولیشنز پر اسٹیک ہولڈر زسے رائے طلب

 ڈرافٹ سرٹیفکیشن ریگولیشنز پر اسٹیک ہولڈر زسے رائے طلب

کراچی(بزنس رپورٹر )ایس ای سی پی نے عوام کی مشاورت کیلئے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان فنانشل سروسز میں ایسوسی ایٹڈ پروفیشنلز کی سرٹیفکیشن ریگولیشنز، 2025 کا مسودہ جاری کیا ہے ۔

ان مجوزہ ضوابط کا مقصد ایک منظم سرٹیفکیشن فریم ورک قائم کرکے مالیاتی خدمات میں مصروف افراد کی قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانا ہے ۔مجوزہ ضوابط مالیاتی شعبے میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد، بشمول درمیانی فریق، ایجنٹس اور تقسیم کاروں کیلئے لازمی سرٹیفکیشن کی شرائط متعارف کراتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ سرمایہ کاروں کی مؤثر خدمت کیلئے درکار علم اور مہارت رکھتے ہیں۔ ایس ای سی پی ایک مستند ادارے کو نامزد کرے گا جو سرٹیفکیشن کے عمل کو مکمل کرے گا۔ امتحانات کا انتظام کرے گا اور (سی پی ای)پروگرامز کی نگرانی کریگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں