امریکی ٹیرف پاکستانی مارکیٹ کیلئے بہترین موقع ،پی بی سی

امریکی ٹیرف پاکستانی مارکیٹ کیلئے بہترین موقع ،پی بی سی

کراچی(بزنس رپورٹر )پاکستان بزنس کونسل نے امریکی ٹیرف کے پاکستان پر ممکنہ اثرات پر تفصیلی جائزہ پیش کردیا ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 امریکی ٹیرف پاکستانی مارکیٹ کیلئے چیلنج کے ساتھ ایک بہترین موقع بھی ہے ، اس کی بدولت پاکستانی برآمدکنندگان کو اپنی برآمدات کا رخ یورپ ، افریقی اور دیگر متبادل مارکیٹ کی طرف کرنا ہوگا تاکہ عالمی ٹیرف کے اثرات زائل ہو جائیں ۔دوسری جانب پاکستان بزنس کونسل نے عالمی ٹیرف پالیسی پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے متن اپنایا کہ امریکی صارفین مہنگائی اور کساد بازاری کے سبب مہنگے کپڑوں سمیت دیگر مصنوعات سے ہٹ کر سستی پاکستانی مصنوعات کی طرف راغب ہوسکتے ہیں اس سے متعلق فائدہ حاصل کرنے کیلئے پاکستانی برآمدکنندگان کو اپنی مصنوعات کی قیمت اور معیار کو مزید بہتر کرنا ہوگا۔ جائزے کے مطابق پاکستان امریکا کو چین ، ویتنام، بھارت اور بنگلہ دیش کے بعد ٹیکسٹائل کا پانچواں بڑا برآمد کنندہ ہے تاہم ان ممالک پر زیادہ ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو مستقبل میں فائدہ حاصل ہوگا۔ دوسری جانب پی بی سی کے مطابق پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات میں 20 فیصد درآمد کردہ امریکی کاٹن شامل ہوگی تو عائد کردہ عالمی ٹیرف میں کمی ہوجائے گی، اسکے علاوہ مستقبل قریب میں امریکی ٹیرف میں آنے والے ممالک سستی مصنوعات کو پاکستان میں ڈمپ کریں گے ، اسی تناظر میں حکومت کو ڈمپنگ سسٹم کی بہتری کیلئے فوری اصلاحات کرنا ہوں گی تاکہ اسکا بروقت فائدہ ملکی معیشت کو پہنچ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں