مرکنٹائل ایکسچینج میں 107ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 107ارب روپے کے سودے ہوئے ۔۔
گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپور ٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد135916رہی۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 62.54 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 14.480 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 9.626 ارب روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 4.379 ارب روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 4.125 ارب روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 3.675 ارب روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.056 ارب روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 2.586 ارب روپے ، کاپرکے سودوں کی مالیت 1.584 بلین روپے ، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 426.809 ملین روپے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 261.364 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔